130

سبزی وپھل فروش صفائی کے نام پر پھلوں کو کیمیکلز ملے صابن سے دھونے لگے

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم پھل اور سبزی فروش صفائی ستھرائی کے نام پر پھلوں کو کیمیکلز ملے صابن،شیمپو، سرف سے دھونے لگے، عوام کو متوجہ کرنے کے لئے پھلوں اور سبزیوں کو مختلف طریقوں سے چمکایا جاتا ہے، متعلقہ حکام خاموش تماشائی،شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے دکاندار پھلوں اور سبزی فروش منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوں کو لا کر بیچنے سے پہلے انہیں صاف کرنے کے بہانے مضر صحت کیمیکلز، تیل کا استعمال کرتے ہیں تاکہ گاہکوں کو سبزیوں اور پھلوں کی چمک سے متوجہ کیا جا سکے، جس سے پھلوں میں مضر صحت اثرات پیدا ہو جاتے ہیں، ان پھلوں کو خرید کر لے جانے والے افراد ان کا استعمال کرکے پیٹ کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ِ جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران نے چپ سادھ رکھی ہے، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں