مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں شہریوں کی قوت خرید سے باہرہونا شروع ہو گئیں،دالوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے، پھلوں سبزیوں کی قیمتیں بھی من مانی مقرر، گوشت برائیلر مرغی390 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ شیور انڈے 250 روپے درجن ہوگئے سیب کالا کلو200 روپے کلو،مسمی150 روپے درجن،انگور سندر خانی300 روپے کلو، آم چونسا200 روپے کلو، ناشپاتی 120 روپے کلو، کیلا 120 روپے درجن ہوگئے سبزیوں میں ٹماٹر150 روپے کلو، پیاز90 روپے کلو، ادرک چائنہ 380 روپے کلو،ادرک تھائی لینڈ 350 روپے کلو، لہسن چائنہ320 روپے کلو، آلو60 روپے کلو، شملہ مرچ 290 روپے کلو،کھیرا150 روپے کلو، لیموں دیسی 250 روپے کلو، کریلا 150 روپے کلو، پھول گوبھی 150روپے کلو،بھنڈی 120 روپے کلو، مٹر310 روپے کلو،اروی 130 روپے کلو، ٹینڈہ 140 روپے کلو،بند گوبھی120 روپے کلو میں فروخت ہوئیں۔
153