گزشتہ کئی سال سے شہیدوں غازیوں کی سرزمین تحصیل گوجرخان کی مردم خیز یونین کونسل ساہنگ اور ملحقہ یونین کونسلز مندرہ،جھنگی جلال،گہنگریلہ کے عوام شدید ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں احوال کچھ یوں ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کا کچرا ڈمپ کرنے کے لئے مندرہ چکوال روڈ پر ساہنگ کے مقام پر 1200 سو کنال زمیں خریداری کا فیصلہ کیا جس کے خلاف علاقہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی علاقہ مکینوں معروف ساسی و سماجی شخصیت سید شیر حسین شاہ مرحوم‘ سید اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ‘حاجی گلفراز اعوان‘ راجہ پرویز کیانی‘ قادر نواز قادری‘ حاجی محبوب و دیگر نے جدوجہد کا آغاز کیا اور اس معاملے کو مختلف فورم پر اٹھایا تحصیل بھر کے لوگوں کو متحرک کیا بالخصوص راول پریس کلب مندرہ پوٹھوہار پریس کلب بار ایسوسی ایشن گوجرخان انجمن تاجران گوجرخان سول سوسائٹی سیاسی سماجی تنظیموں کے ذریعے اپنے موقف کو بھرپور اجاگر کیا گزشتہ سال جب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے زمین کا معاوضہ دینے کے لئے متعلقہ مالکان اراضی کو اے سی آفس طلب کیا تو ان کی راہنمائی کے لئے تحصیل گوجرخان میں سماجی حوالوں سے معروف خاندان کے چشم و چراغ سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے مالکان اراضی کے ساتھ ملکر اپنے اعتراضات داخل کئے اور مجوزہ منصوبے کے لئے اراضی دینے سے انکا رکیا چند دن قبل جب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم زمین کا سروے کرنے کی اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئیں تو سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے قریبی رفقا ء سے رابطہ کرکے معاملے کو از سر نو اٹھانے کو فیصلہ کیا اگلے دن جب تحصیلدار اور ان کی ٹیم موقع پر آئی تو علاقہ مکین سیخ پا ہوگے اور متعلقہ ٹیم کو زبردستی واپس بھجوایا اس موقع پر سید شبر عباس کے ہمراہ راجہ پرویز کیانی قادر نواز قادری حاجی مظہر آزاد افضال کیانی منور بھٹی چوہدری رئیس حاجی محبوب ناصر بھٹی سردار قمر و دیگر نے شدید احتجاج کیا اور آئندہ لائحہ عمل کے لئے لوگوں کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا اور اگلے ہی روز مندرہ چکوال روڈ پر شدید احتجاج کیا جس میں علاقے بھر کی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کر کے حکومتی فیصلے کے خلاف عدم اعتماد کر دیا ٹریفک معطل رہی ڈی ایس پی سرکل گوجرخان طاہر کاظمی اور ایس ایچ او مندرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے مظاہرین سے مذاکرات کئے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹریفک بحال کروائی مظاہرے میں سید شبر عباس ایڈووکیٹ‘ چیئرمین راجہ سجاد سرور‘ حاجی مظہر‘ آزاد پرویز کیانی‘ سید شفاعت حسین شاہ‘قادر نواز قادری‘ سردار قمر‘ناصر سلطان بھٹی‘سردار ظفر‘ حاجی محبوب افضال کیانی‘ نجم کیانی افضل کیانی راجہ اشتیاق فیضان کیانی سید شاہ نواز حسن اشرف شاہ راجہ عابد منور بھٹی باسط بلال بلال کیانی سردار محسن نوید بٹ طاہر کیانی ضمیر شاہ قدوس اعوان جہانگیر بٹ عمران اعوان راجہ سہیل قمر عباس شاہ چوہدری مظہر چوہدری مطلوب چوہدری حمید صادق شاہ ماسڑ خالد یسن مغل امتیاز مٹھو بلال خالق اختر اعوان منصور اعوان راجہ اشتیاق راجہ شفیق نمبردار اصغرریحان کیانی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی ڈی ایس پی طاہر کاظمی نے مذاکرات میں معززین سے کہا کہ سی پی او راولپنڈی خود تمام معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور معززین سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جس کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی نے سی پی او آفس راولپنڈی میں سی پی او کے نمائندے ایس ایس پی آپریشن سے راجہ محمد حمید ایدووکیٹ سید شبر عباس ایڈووکیٹ جہانگیر اعوان راجہ سجاد سرور و دیگر کی قیادت میں ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا شرکا ء نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ساہنگ میں کچراکُنڈ ی کیخلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں اوراس اہم انسانی مسئلے پر اپنی آواز بلند کررہے ہیں درجنوں دیہات اور آبادیوں کے درمیان کچرا ڈمپنگ پوائنٹ قابل قبول نہیں مگر بیوروکریسی اپنے حاکمانہ اور احمقانہ فیصلے پر نظر ثانی کے لئے تیار نہیں علاقہ کی عوام کی مرضی کے خلاف اگر کوئی بھی فیصلہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا حکومت کو بھی چاہئے کہ ایسے فیصلوں سے اجتناب کرے جس سے انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوں ایس ایس پی آپریشن نے تمام معاملے کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی شرکا نے ڈی ایس پی طاہر کاظمی کے مثبت رویے پر خراج تحسین پیش کیا۔
130