ساگری میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،ایک شہری زخمی

تھانہ روات کی حدود میں واقع ساگری تالاب کے قریب زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو فریقین کے درمیان زمین کی ملکیت کے حوالے سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔زخمی شخص کا نام قیصر کیانی بتایا جارہا ہے جسے تین گولیاں لگیں