قانون کو ساگری کو مری کے حلقہ سے الگ کیا جائےسابق چیئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ۔سابق چیئرمین یو سی بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید نے راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل کرائے ہیں کہ قانون گو ساگری کو2018میں غلط حلقہ بندی کے ذریعے مری کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھازمینی حقائق کے مطابق گوجرخان یا این اے 53چکری کے ساتھ لگایا جائے
گزشتہ عام انتخابات سے قبل سابقہ حلقہ این اے 52 کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا

گزشتہ عام انتخابات سے قبل سابقہ حلقہ این اے 52 کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرتے ہوئے ساگری سرکل اور تحصیل کلرسیداں کو مری،یوسی بشندوٹ کو گوجرخان جبکہ چک بیلی خان کی یوسیز کو چکری کے حلقہ میں شامل کر لیا گیا تھا جس پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا گزشتہ تین سالوں میں ایم این اے کی جانب سے ساگری سرکل کو یکسر نظر انداز کرنے پر حلقہ کے عوام آگ بگولہ ہیں اور ساگری سرکل کو زمینی حقائق کے مطابق گوجرخان یا چک بیلی خان کے حلقہ سے منسلک کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے