ساگری،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کارندوں کی فائرنگ ایک شخص زخمی 231

ساگری،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کارندوں کی فائرنگ ایک شخص زخمی

ساگری کے نواحی گاؤں گکھڑ سنال میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں اور مقامی افراد کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے نے زمین پر مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر مقامی رہائشیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گکھڑ سنال کے رہائشی منصور کیانی نامی شخص زخمی ہو گیا جس سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ماضی میں ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے مالکان قیتمی اراضی پر قابض ہونے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے آئے ہیں جس میں شہریوں کی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو ئی ہیں یہاں پر مقامی رہائشیوں کا موقف ہے کہ سوسائٹی نے زمینوں کی قیمتیں ہی ادا نہیں کیں تو قبضہ کیسے کر سکتے ہیں اس کے لیے دفاع کرنا ہمار ا حق ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں