ساگری (زاہد نقیبی ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)لطیف مارکیٹ ساگری میں قائم فری آٹا سیل پوائنٹ کا سکیننگ سسٹم نہ چلنے کی وجہ سے دور و دراز سے آئے سینکڑوں مرد و خواتین رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں صبح سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں,
وہاں موجود عوام کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہے کہ شناختی کارڈ سکیننگ سسٹم میں بہتری لائی جائے اور سیل پوائنٹ پر عملہ بڑھا کر مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ کائونٹر بنائے جائیں تاکہ عوام روزہ رکھ کر اس خواری سے بچ جائیں, بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم نے تو آٹا نہیں لیا لیکن سکیننگ سسٹم میں آ رہا ہوتا ہے کہ آپ آٹے کا تھیلا لے چکے ہیں
لہذا سسٹم سے ایسی خرابیاں دور کی جائیں, دوسری جانب کائونٹر پر موجود شناختی کارڈ سکیننگ کرنے والے عملہ کا کہنا تھا کہ ہم کافی دیر سے ہیڈ آفس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارا رابطہ نہیں ہو پا رہا جونہی سسٹم چلے گا ہم اپنا کام شروع کر دیں گے