118

ساگری،سیاسی شخصیت قاسم کیانی نے دو گروپوں میں صلح کرادی

ساگری(زاہد نقیبی )یونین کونسل ساگری کی سیاسی و سماجی شخصیت قاسم مشتاق کیانی نے گکھڑ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ میں معززین علاقہ کی موجودگی میں دو فریقین میں صلح کروا دی, تھانہ روات کی حدود یو سی ساگری میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی طول پکڑ گئی تھی خدشہ تھا

کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو جائے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے معززین علاقہ کی موجودگی میں بلال بٹ, محمد ساجد گڈو, قمر زمان, آصف چوہان, قمر بٹ, زاہد بٹ اور نقاش کیانی, منظر مہدی, اسد کیانی عرف بلو, حسن بٹ, سائیں قاسم کیانی, طیب کے درمیان ہونےوالےلڑائی جھگڑے کےمعاملے پردونوں فریقین میں صلح کرادی گئی,

دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ روات میں مقدمات درج کرا رکھےتھے, صلح کروانےکےموقع پررئیس کیانی. ملک ظفر, جمیل خان, ڈاکٹر عرفان الحق ملک, صدام وڑائچ و دیگر احباب موجود تھے

جنہوں نے قاسم مشتاق کیانی کی ذاتی دلچسپی اور کوشش سے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرانے کے عمل کو سراہتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا,

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں