ساگری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکومت پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کی خلاف ورزی پر ساگری کے چار نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری، پرنسپلز ذاتی حیثیت میں طلب. تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے کلرسیداں روڈ پر واقع الصدیق سکول، ہونہار گرامر سکول،اقراء لرنر سکول مانکیالہ اور ایف سی سکول ساگری کو سرما کی تعطیلات کے دوران سکول کھولنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گے، نوٹس میں پرنسپلز کو 17 جنوری کو صبح 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت مانگی گئی ہے