راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)فنانشل فراڈ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم گوجرانوالہ کی تھانہ روات کے علاقے ساگری میں کاروائی۔کاروائی دوران ایف آئی اے ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا،01 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مسلح مرد وخواتین کا ایف آئی اے ٹیم کی گاڑیوں پر پتھراؤ،ایف آئی اے ٹیم کو زدوکوب کرنے سمیت ملازمین کی وردی پھاڑتے ہوئے 60 ہزار نقدی سمیت ضروری دستاویزات بھی چھین لیں۔ایس ایچ او /سائبر کرائم گوجرانوالہ کی درخواست پر روات پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ محمد فراز، محمد رمضان ایف آئی اے گوجرانوالہ کو فنانشل فراڈ کے الزامات میں مطلوب تھے۔جن کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے گوجرانوالہ کی ٹیم نے رات گئے ساگری کے علاقے میں کاروائی کی۔ محمد فراز نامی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ محمد رمضان دھر لیا گیا۔ پڑتال پر ملزم سے الیکٹرانکس ڈیوائس برآمد ہوئی جس سے فنانشل فراڈ کا کافی مواد بھی برآمد ہوا۔
322