170

سانحہ مری پر مطمئن نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ کو طلب کرینگے،عدالت

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سانحۂ مری کیس کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سیکرٹری محکمہ سیاحت پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر مری عدالت میں پیش۔کمشنر راولپنڈی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جمع کرائی گئی سانحۂ مری کی تفصیلی رپورٹ کو عدالت نے غیرتسلی بخش قرار دیا۔عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو مری 2013 ء ماسٹر پلان پر کنسلٹیشن کی ہدایت کر دی، مری 2013 ء کا ماسٹر پلان درخواست گزارکے وکیل جلیل عباسی نے عدالت میں جمع کرایا۔ہائیکورٹ نے 22 فروری کو سانحۂ مری سے متعلق جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا اور ریمارکس میں کہا کہ اگلی سماعت پر سانحہ مری کی جامع رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو چیف سیکرٹری پنجاب کو بلائیں گے۔عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلے گی، جس کے بعد کیس کی سماعت 22 فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں