گوجرخان(عبدالستار نیازی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے ملک و قوم کے بہادر سپوت نائیک ندیم الرحمن شہید کی آج ساتویں برسی منائی جا رہی ہے شہید نائیک ندیم الرحمن انجم نے سنہ 2000 میں پاک آرمی میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی تھی ، شہید نے نائیک کے رینک تک ترقی حاصل کی ، سانحہ اے پی ایس کے دن نائیک ندیم الرحمن ایک لیکچر کے سلسلے میں اے پی ایس پشاور میں موجود تھے کہ اچانک دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں نائیک ندیم الرحمن جام شہادت نوش کر گئے ، شہید نے سوگواران میں دو بھائی ، پانچ بہنیں اور ماں باپ چھوڑے تھے ، بیٹے کے سر پہ سہرا سجانے کی خواہشمند ماں آج بھی ندیم الرحمن کو یاد کر کے روتی ہے ، شہید ندیم الرحمن انجم کا تعلق گوجرخان کے تاریخی گاوں سُکھو سے ہے ، جہاں پر شہید کی آخری آرام گاہ آج بھی دشمنوں کو پیغام دے رہی ہے کہ ایسے ہزاروں ندیم الرحمن اس وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلیے تیار ہیں
258