راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)پنجاب بھرمیں 2022کے دوران 12لاکھ 47ہزار 212 افراد کے خلاف 7لاکھ 56ہزار 738 ایف آئی آرز درج ہوئیں،اس دوران تمام اضلاع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3ہزار 650 خطرناک گینگز کے 10ہزار 224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان گینگز کی تفتیش سے 38ہزار 52 مقدمات ٹریس ہوئے اور 2ہزار 116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال میں صوبہ بھر میں 93ہزار 414اشتہاری مجرموں، منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 26 ہزار 132ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ اربوں روپے مالیت کی2لاکھ 18ہزار849کلو گرام چرس، 578 کلو گرام ہیروئن، 691کلو گرام افیون اور 40ہزار 722 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔ 49ہزار 52 ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2ہزار 112 سٹین گنیں، 15سو کلاشن کوفیں ، 5ہزار 804 رائفلیں، 2ہزار 598بندوقیں، 658 ریوالورز، 33 ہزار 327پسٹلز،494کاربین ،61موزر ، 780 رپیٹرز ، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت ہزاروں گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18ہزار سے زیادہچوری اور چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کیے ۔ 2022 میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر 40لاکھ 2050 شکایات رجسٹرڈ کروائی گئیں جن میں سے39لاکھ 82ہزار331شکایات حل کر لی گئیں ۔
102