لاہور(سی این پی) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار، پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے پنجاب میں آتش گیرمادے کی خرید وفروخت پر1555مقدمات درج کیے،آتش گیر مادے کی خریدوخروخت پر1690افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑے گئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانے کیلئے سرپرست کوضمانتی مچلکے جمع کرانے ہونگے۔ایس پی ٹریفک کے مطابق حراست میں لئے جانے کے بعد 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو بند نہیں کیا جائے گا، ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہوگی، ون ویلرز کی نشاندہی پر مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا۔آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔
191