
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 35 سالہ شادی شدہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔یہ واقعہ یونین کونسل بھلاکھر کے گاؤں چکیالہ میں پیش آیا جہاں 35 سالہ محمد افتخار نامی شخص جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا نے قریبی جنگل میں گلے میں پھندا ڈال کر درخت کیساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر سردار عنصر محمود موقع پر پہنچ گئے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔متوفی صدرجے یو آئی تحصیل کلر سیداں مولانا احسان اللہ چکیالوی کا بھانجا، کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحلیم کا بہنوئی اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔
کلر سیداں (نامہ نگار) تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سردارعنصر محمودنے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 380گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ محمد شکیل نامی منشیات فروش اپنی گاڑی میں سر صوبہ شاہ کی طرف سے آ رہا ہے جس کے پاس چرس موجود ہے جو چل پھر کر فروخت کرتا ہے جس پر ایس ایچ او نے ناکہ بندی کے ذریعے مشکوک گاڑی روک کر ڈرائیور کی تلاشی لی تو قمیض پوشیدنی کی دائیں بغلی جیب میں مومی لفافے میں لپٹی ہوئی 380 گرام چرس برآمد کر لی۔