مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جی ٹی روڈ سالگراں کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے میں ہربنس پورہ لاہور سے آنے والے دو سیاح موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوے حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔اس طرح مری سے راولپنڈی جانے والی سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی روف گاڑی نمبری JF4795 سالگراں کے قریب حادثہ کاشکار ہوگئی جسکے نتیجے 2 نوجوان جن میں نوید ولد اکمل اور عمران ولد لیاقت علی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ چار نوجوان جن میں صفیان ولد عبدالحق،عدنان ولد عبد الرشید،ارشد ولد خیر دین اور فاروق ولد شوکت شدیدزخمی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاح موصول ہوتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے ریسکیو اہلکارتین ایمرجنسی ایمبولنس اور سپیشل ریسکیو وہیکل کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ گئے اورامددی کاروائی کرتے ہوئے نعشوں کو نکالااورشدید زخمیوں کوابتدائی طبی امداددینے کے بعد پمزہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیو1122 مری کے مطابق گاڑی میں سوار باقی افراد محفوظ رہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.