74

سابق وزیراعلیٰ جمیعت علمائے اسلام میں شامل

چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مختلف قبائلی و سیاسی عمائدین نے بھی اسلم رئیسانی کی قیادت میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کا انبار ہے، وسائل کچھ نہیں ہیں۔سراوان ہاؤس میں جے یو آئی میں شمولیت کےحوالے سے تقریب ہوئی، جس میں مولانافضل الرحمان اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔ تقریب میں چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی بھی شریک تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں