گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف متحدہ جماعتوں کے تحت قائم ہونے والی حکومت کے اسپیکر نامزد،راجہ پرویز اشرف کی نامزدگی پر پوٹھوہار کے باسی انھیں مبارک باد دے رہے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق گوجرخان سے پیپلزپارٹی کے ایم این اے وسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،جے یو آئی ف او ر دیگر متحدہ جماعتوں نے متفقہ طور پر ایوان زیریں قومی اسمبلی میں اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے ،پی ٹی آئی کے استعفے آنے کے بعد قوی امکان ہے راجہ پرویز اشرف بآسانی اسپیکر منتخب ہو جائیں گے۔
150