راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد جہاز گراؤنڈ کے قریب ناراض بیٹے کو منانے کیلئے والدہ پہنچی تو بیٹے کا والدہ اور اس کے ساتھ آنے والے افراد سے جھگڑاہوگیا جس سے بیٹا فائرنگ کی زد میں آنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ والدہ اور جائے وقوعہ پر موجود ایک شہری زخمی ہو گیا فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے نوجوان سعد کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ زخمی والدہ صائمہ بی بی اور دوسرے زخمی شخص فیضان کو طبی امداد کیلئے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیاابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی پرپیش آیاہے ج کہ فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن بھی کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کرلیے مقتول والدہ سے ناراضگی کے بعد علیحدہ رہ رہا تھا.
