عام انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے ایک درجن سے زائد امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جن امیدواروں کے سکروٹنی کے عمل کے بعد کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ان میں مری سے تعلق رکھنے والے سابق تحصیل ناظم مری سردار ساجد عباسی مرحوم کے بھائی رئیس اعظم آف مری سابق تحصیل ناظم مری موجودہ امیدوار برائے PP6 صوبائی اسمبلی سردار محمد سلیم خان بھی شامل ہیں جو کہ انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور حلقہ کی عوام میں بھی انتہائی مقبول ہیں اگر ترقیاتی پروجیکٹس کی بات کی جائے تو انہوں نے تحصیل نظامت کے دور میں مری جیسے دشوار گزار علاقے میں اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سوئی گیس کا نہ صرف افتتاح کروایا بلکہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر سوئی گیس کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کے علاوہ واٹر سپلائی ہو تعلیم کا نظام ہو یا صحت کا نظام ہو ہر منصوبے کو پاتکمیل تک پہنچایا اگر نئی آنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات صلب نہ کیے ہوتے تو سردار سلیم مری کی تقدیر بدل دیتے اس کے بعد 2013 کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر 24 ہزار سے زاہد ووٹ لیے
جو سردار سلیم کی اپنے حلقہ میں مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور جب وہی سردار سلیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی دعوت پر تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہیں تحریک انصاف نئی بلندیوں کو چھوتی ہے جو تحریک انصاف چھوٹی چھوٹی کارنر میٹنگ کرتی تھی سردار سلیم کی شمولیت کے بعد حلقے میں بڑے بڑے جلسے کرنے لگی اور سردار سلیم نے جب 2018 میں پی پی 6 صوبائی نشست پر ٹکٹ اپلائی کیا تو مضبوط امیدوار ہونے کے باوجود سابق ایم این اے صداقت عباسی کی سازشوں نے ان کو ان کے حق سے محروم کیا تو اور سابق معاون وزیراعظم پاکستان نعیم الحق نے ان کو مری بھوربن ہاوس میں سردار سلیم کے گھر تحریک انصاف کے حق میں دستبرداری کا اعلان کروایا جو واقع ہی سردار سلیم کے بڑے پن کا ثبوت ہے اور انہوں نے نہ صرف ایک غیرمقبول امیدوار کی بھرپور طریقے سے کمپین چلائی بلکہ اس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی تک پہنچایا مگر اس امیدوار نے چار سال تک سردار سلیم کے احسان کا بدلہ نیکی کر دریا کے مترادف دیا مگر سردار سلیم نے ایک لفظ نہ کہا اب جبکہ سردار سلیم نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو حلقہ pp6 جو ضلع مری اور کوٹلی ستیاں پر مشتمل ہے
عوام نے بھرپور خیرمقدم کیا اور عوام نے بھرپور مطالبہ کیا کہ پی پی 6 سے سردار محمد سلیم خان کو ٹکٹ دیا جائے لیکن جب حلقہ پی پی 6 سے ایک انتہائی غیر مقبول بچے کو ٹکٹ دیا گیا تو بڑے بڑے سیاسی قائدین نے سردار سلیم کے گھر کا رخ کیا اور ان کو اس بات پر زور دیا کہ آپ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف نے پی پی 6 کے ٹکٹ کو ریویو میں لینے کا فیصلہ کیا تو تحریک انصاف مری کی عوام میں امید کی ایک کرن جاگ اٹھی اگر سردار سلیم کو پی پی 6 سے امیدوار نامزد نہیں کیا جاتا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ سردار سلیم گھڑیال کے انتخابی نشان سے عوام کے پرزور مطالبہ پر الیکشن لڑیں گے جو نہ صرف تحریک انصاف کے امیدوار کی بڑے مارجن سے شکست کا باعث بنے گا بلکہ سردار سلیم کو بھی پنجاب اسمبلی کے ایوان تک پہنچائے گا ایک سروے کے مطابق 64% عوام اس وقت بھی سردار سلیم کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کیا فیصلہ کرتی ہے۔