زینب قتل کیس کے ملزمان کو دو دومرتبہ سزا موت کا حکم

راولپنڈی (ملک قیصراعوان‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)عدالت نے تھانہ سول لائن کی حدود میں 9 سالہ زینب زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا جرم ثابت ہونے پر ملزم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا عدالت کی جانب سے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ملزمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا مدعی کی طرف سے سینئر قانون دان قیصر محمود اعوان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ملزمان کے خلاف 22 مارچ 2021 کو زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں