260

زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،1شخص کی حالت تشویشناک

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ پولیس چوکی چوکپنڈوری کے علاقہ بھاٹہ روڈ پر پکی قبراں میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو متحارپ گروپ گتم گتھا ہو گئے۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے محمد نعیم نامی شخص زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں