مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے نواحی علاقے بیروٹ خورد میں زمین کے تنازعہ پرایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بیروٹ میں اس کے گاوں کہوغربی کی ڈھوک لہورکس میں فاروق مرحوم آف جنڈالہ کے دو بیٹوں حفیظ فاروق اور شکیدفاروق جن کے مابین کچھ عرصے سے اراضی کی تقسیم کا معمولی تنازعہ چل رہا تھا کہ گزشتہ روز افطاری کے بعد ان کا یہ تنازعہ اچانک ہی شدت اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں چھوٹے بھائی شکید فاروق نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی حفیظ فاروق پرگیتی سے حملہ کردیاوار اتنے خطرناک ثابت ہوے کہ حفیظ جاں بحق ہو گیا ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بھائیوں کے بیچ گزشتہ تین ماہ سے زمین کاتنازعہ چل رہاتھا ایک اطلاع کے مطابق مقتول حفیظ گزشتہ شام ہی راولپنڈی سے گھر پہنچا تھا آخری اطلاع کے مطابق پولیس تھانہ بکوٹ موقع پر پہنچ گئی واقع کے بعد اہل علاقہ کی ایک کثیر تعداد بھی وہاں جمع ہو گئی واقعہ کے بعد علاقہ میں ایک خوف کی فضاء پائی جا رہی ہے۔
101