زمینی حقائق کے بجائے گوگل کے نقشے پر نئی حلقہ بندیاں 242

زمینی حقائق کے بجائے گوگل کے نقشے پر نئی حلقہ بندیاں

کلرسیداں(پنڈی پوسٹ نیٹ نیوز)الیکشن کمیشن نے تحصیل کلر سیداں کی حلقہ بندیوں میں زمینی حقائق کے بجائے گوگل کے نقشے پر نئی حلقہ بندیاں قائم کر دیں،یونین کونسل سموٹ کو مکمل طور پر چوآ خالصہ میں شامل کر دیا گیا۔بناھل اور سکرانہ پر مشتمل نئی یونین کونسل قائم کی گئی جبکہ منیاندہ اور ملحقہ آبادیوں کو دوبیرن کلاں میں شامل کر دیا گیا۔نیبر ہڈ میں سابقہ یونین کونسل کی تعداد کو تو برقرار رکھا گیا مگر نیبرہڈ کی تشکیل میں انتہائی عجلت سے حلقہ بندیاں تشکیل دی گئیں جو زمینی حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔سابقہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کو چار نیبر ہڈ میں تقسیم کر دیا گیا۔نیبر ہڈ نمبر 43بلانڈی،دودھلی،گھوئی، کنڈیاری، ممیال، ممیام، سینتھہ اور پنڈ بینسو پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر44صرف ایک موضع نلہ مسلماناں پر قائم کی گئی ہے۔نیبر ہڈ نمبر45کی تشکیل میں منیاندہ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا اور اب یہ موضع بناھل اور سکرانہ پر مشتمل ہو گی۔نیبر ہڈ نمبر 46اس کا دفترتو دوبیرن کلاں ہو گا اور اس میں سابقہ یونین کونسل منیاندہ سے درجن کے لگ بگ موضعات کو بھی شامل کر دیا گیا یہ نیبر ہڈ دوبیرن کلاں،سکوٹ، انچھوہا، برانڈی، ماہلی محبت، منیاندہ، میر گالہ منگرال، بالیماں،بروٹہ،چکیالی ہر دو، دھانگلی دودہ حقانی، دھانگلی شاہ خاکی، پلالہ ملاں خان اور پنڈورہ ہر دو پر مشتمل ہو گی۔نیبر ہڈ نمبر 47چوآ خالصہ،پیر حالی، میر گالہ خالصہ، سہوٹ سدرہ، میر گالہ حیال، کاہلی دھمنوہا، سموٹ، سہالی عمر خان پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر 48کنوہا،چک مرزا، چک ستھوانی، ستھوانی، میر گالہ چلو، سہوٹ بگیال اور ٹکال پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر 49دھمالی، پلالہ سیداں، بھیائی مہر علی، سدا کمال، سہوٹ بدھال، بھلاکھر، پھگواڑی گلہ اور سہی پر مشتمل ہو گی۔ نیبر ہڈ نمبر50 بکھڑال، چھپر، ڈیڑہ خالصہ، موہڑہ روپیال،پنڈوڑی، چنام، بمہ گنگال،گف، نندنہ منگرال اور سلجور پر قائم کی گئی ہے۔نیبر ہڈ نمبر51آراضی خاص،بسنتہ، چنیالی، عزیز پور گجراں،نندنہ جٹال،آراضی وانڈی،بشندوٹ،چھجیالہ،موہڑہ نجاڑ،صاحب دھمیال پر مشتمل ہو گی۔نیبر ہڈ نمبر52آراضی بھائی صاحب سنگھ، گنگھوٹھی، چھپری اکو، گراٹہ سیداں، غزن آباد، موہڑہ بختاں، نگیال، تریل، گھکھڑ ادمال، بھونی، چمبہ کرپال، موہڑہ فیض اللہ،سدیوٹ،ترکھی، اور تھلاپر مشتمل ہو گی جبکہ سابقہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کو چار نیبر ہڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔نمبر1کمبیلی صادق، منگلورہ،کلر سگوال، لونی اور میرہ سنگال،نمبر2درکالی معموری، نمبر3درکالی معموری،طوطہ، کلر بدھال، کلر سیداں، نمبر4درکالی شیر شاہی، سروہا، جسوالہ، جوچھہ ممدوٹ شامل ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں