108

زرعی تحقیقاتی ادارہ کے زیر اہتمام فارمر ڈے

کلر سیداں (چوہدری محمد اشفاق ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) پاکستان زرعی تحقیقاتی ادارہ اسلام آباد اور زراعت توسیع کلرسیداں کے باہمی اشتراک سے ایک ضلعی سطح کےفارمرز ڈے کا انعقاد چوہدری امتیاز حسین کے ڈیرہ پر کیا گیا جس میں زمینداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اسیسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے زمینداران کو گندم کی فصل میں سے جڑی بوٹیوں کے بروقت انسداد کے فائدے اور انسداد کے طریقے تفصیل سے بتائے۔ این اے آر سی کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سکندر خان تنویر نے ملٹی میڈیا کی مدد سے زمینداران کو زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے عوامل بتائے اور گندم کی بیماریوں کی پہچان اور بچاؤ کے ذرائع تفصیل سے بتائےاس کے بعد زمینداران کے ہمراہ فیلڈ وزٹ کیا اور زمینداران کو گندم کی زیادہ پیداوار والی اقسام دکھائیں زمینداران نے فیلڈ وزٹ کے دوران گندم کی اقسام کو بہت پسند اور آئندہ انہیں اقسام کے بیج لے کاشت کرنے کا اعادہ کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں