172

زبیر کیانی عوام کے ترجمان بن گئے/ چوہدری محمد اشفاق

بلدیاتی الیکشن مکمل ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے منتخب نمائندوں میں سے کچھ نمائندے الیکشن سے پہلے کی طرح اب بھی عوام میں موجود ہیں کچھ نمائندوں نے صرف الیکشن جیتا ہے اور صرف چند ایسے ہیں جنہوں نے الیکشن کے ساتھ ساتھ عوام کے

دل بھی جیتے ہیں ایسی ہی ایک عمدہ زہن کی مالک شخصیت چےئرمین یونین کونسل پشندوٹ زبیر کیانی کی ہے جنہوں نے اپنی یوسی میں سے الیکشن بھی جیتااور عوام علاقہ کے دل بھی جیتے ہیں اور آج اپنے عوام میں الیکشن سے پہلے کی طرح جیتنے کے بعد بھی موجود ہیں اور عوام کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک بن رہے ہیں زبیر کیانی ایک شخص نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نا م ہے جس کا مقصد سب کی بھلائی ہے ان کا چوکپنڈوڑی میں واقع دفتر جو الیکشن سے چند سال قبل بنایا گیا تھا آج بھی وہاں پر عوام کی ایک بڑی تعداد ان کے دفتر میں موجود ہوتی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ زبیرکیانی اب بھی علاقہ کے دلوں میں راج کر رہے ہیں اور ان کے عوام اپنے منتخب کردہ چےئرمین کے لیے فخر محسوس کر رہے ہیں ان کے دلوں میں مایوسی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں کسی بھی منتخب نمائندے کے لیے قابل فخر بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ اس کو منتخب کرنے والے عوام اُس کی کارگردگی کو سراہیں زبیر کیانی بھی اُن خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جن کے عوام اُن کی کارگردگی سے بلکل مطمئن دکھائی دے رہے ہیں یوسی پشنڈوٹ کے عوام بھی خوش قسمت ہیں جن کو زبیر کیانی کی صورت میں ایسے چےئرمین حاصل ہو گئے ہیں جو اُن کے مسائل اور دکھ درد کو بخوبی جانتے ہیں اسوقت تک اپنی یوسی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کرواچکے ہیں اور مزید کاموں کے لیے اپنی کاوشوں میں مصروفِ عمل ہیں اُن کا دعوی ہے کہ انشاء اللہ یوسی پشنڈوٹ تحصیل بھر سے مثالی یونین کونسل بنائیں گئے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوئی کمی نہیں آنے دیں گئے چےئرمینوں والے کام تو وہ چےئرمین بننے سے پہلے ہی کرتے رہے ہیں اب اُن کو چےئرمینوں کا چےئرمین کہنا بے جا نہ ہو گا اپنی پارٹی کا نام روشن کروانا اُن کا معمول بن چکا ہے چوہدری نثار علی خان کا دورہ کلر سیداں ہو یا ن لیگ کے حوالے سے کوئی اور تقریب ہوزبیر کیانی ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں نواز شریف کی سالگرہ ہو یا یومِ تکبیر وہ ن لیگ کو ہر لحاظ سے عوام علاقہ کے دلوں میں یادیں تازہ کر رہے ہیں جب کبھی وفاقی رزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کلرسیداں کا دورہ کرتے ہیں تو زبیر کیانی چوکپنڈوڑی شہر کو دلہن کی طرح سجا دیتے ہیں اور اپنے حلقے کے عوام کے ہمراہ چوکپنڈوڑی میں اپنے قائد کا بھر پور طریقے سے استقبال کرتے ہیں اسی وجہ سے اُن کو چوہدری نثار علی خان کا سپاہی بھی کہا جاتا ہے زبیر کیانی کے چند قریبی ساتھیوں کے مطابق یہ اطلاعات ہیں کہ وہ رات کو اکیلے بیٹھ کر روتے کہ اللہ پاک نے جو ذمہ داری اُن کے کندھے پر ڈال دی ہے کیا وہ اُس سے نبردآزما ہو سکیں گئے ۔ سرکاری کاموں کے حوالے سے ہر جگہ کرپشن ہو رہی ہے لیکن باقی چےئرمین خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں کرپشن کو تمام خامیوں کے ساتھ تسلیم کیے ہوئے ہیں لیکن زبیر کیانی تحصیل کلرسیداں میں وہ واحد چےئرمین ہیں جنہوں نے اپنی یوسی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی بھی کرپشن کے قریب تک نہ بھٹکنے دیا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ آراضی خاص روڈ کی تعمیر کے دوران جب اُن کو نا قص میڑیل کے استعمال کے متعلق شکایات موصول ہوئیں تو وہ متعلقہ حکام کے سامنے ڈٹ گئے اور روڈ کی ناقص تعمیر کو رکوا دیا انہوں نے کہا میںیہ کبھی بھی برداشت نہیں کروں گا کہ میری یونین کونسل میں اس طرح کے واقعات ہوں میرا سمجھوتہ صرف معیاری کاموں پر ہو گا ناقص میٹریل کے استعمال کی اجازت قطعاََ نہیں دوں گا جبکہ دوسری طرف اس قسم کی مثال کسی بھی یونین کونسل میں سننے کو نہیں ملی ہے یہی خصلتیں ایک اچھے اور سچے عوامی نمائندے کی پہچان ہوتی ہیں اور جس عوام کے پاس ایسا مخلص اور دیانتدار چےئرمین موجود ہوں اُن کو کس چیز کی کمی ہے باقی رہی بات یہ کہ ہر شخص میں کمی پیشی ضرور موجود ہوتی ہے اور ہر شخص میں خوبیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں اچھا انسان وہی ہوتا ہے جو خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے تمام کام بھی ایک دم سے ممکن نہیں ہوتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام ہوتے رہتے ہیں لیکن انسان کا کردار ہر سطح پر اُس کی پہچان بنتا ہے زبیر کیانی بھی ایک کردار کے مالک ہیں اور اُن کا کردار ہی اُن کی پہچان بن چکا ہے اپنی گرہ سے جائیدادیں خرید کر دوسروں کو راستے دینے والے شخص کی اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے اور اُس کے لیے تمام منزلیں آسان فرما دیتاہے یہ برملا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اگر ن لیگ کے حوالے سے ان کو مزید ذمہ داریاں سونپ دی جائیں تو وہ بخوبی پوری کر سکیں گئے وہ چوکپنڈوڑی کو مسلم لیگ ن کا ایک اہم مرکز بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں انہوں نے کبھی بھی اپنے مخالفین کو ٹارگٹ نہ بنایا ہے بلکہ وہ اُن کو اپنے لیے راہنمائی کا زریعہ سمھجتے ہیں۔ اُن کی طرف سے اپنے تمام سیاسی مخالفین کو کھلی دعوت ہے کہ وہ آئیں اور میرے ساتھ مل بیٹھ کر عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں پر مجھے اپنے بہترین مشوروں اور تجاویز سے نوازیں ، میں اُن کو خوش آمدید کہوں گا ،انہوں نے ہمیشہ تھانہ کچہری کی سیاست سے پرہیز کیا ہے البتہ راضی ناموں کو ترجیح دیتے ہیں یہ بات کبھی بھی سننے میں نہیں آئی ہے کہ انہوں نے کسی شخص کے حق میں یا خلاف تھانہ میں کوئی سفارش کی ہو ہاں اتنا ضرور ہے کہ وہ کسی بے گناہ شخص پر ظلم ہوتا برداشت نہیں کر سکتے اور ایسے شخص کی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ، مسلم لیگ ن کے لیے اُن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ کو مسلم لیگ ن پبلک سیکر ئیریٹ بنا دیا ہے وہ اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اُن کے مشن کی تکمیل میں مصروفِ عمل ہیں انہوں نے آئندہ جنرل الیکشن 2018 کے چوہدری نثار علی خان کو بھرپور کامیابی دلوانے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی اور حکمت عملی طے کر لی ہے اور اُس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 میں وہ اپنے محبوب قائد چوہدری نثار علی خان کو یوسی پشندوٹ سمیت پورے حلقہ سے بھرپور کامیابی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے عوام اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ زبیر کیانی کو مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائیں۔( آمین){jcomments on}

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں