راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سابقہ رنجش پر آتشیں اسلحہ سے لیس ملزمان نے ساگری رمیال کے رہائشی محمد زبیر کو قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد مؤٹر سائیکل پر فرار، ہمک پولیس اسلام آباد نے مقدمہ درج کرلیا،
پولیس کو شاہد رفیق نے بتایا کہ محمد زبیر، نعیم جو گاڑی چلا رہا تھا کہ ہمراہ محمد شوکت کے پاس سروس روڈ ڈی ایچ اے جارہے تھے، جب یو بی ایل سروس روڈ رات پونے دو بجے پہنچے تو بدوں نمبر پلیٹ ہنڈا 125 مؤٹر سائیکل سوار محمد مشرف، احسن اور اسد مسلح پسٹل نے کراس کرکے گاڑی روک لی،
تینوں نے للکار ماری کہ آج محمد زبیر کو زندہ نہیں چھوڑیں گے، گاڑی سے اترے تو مشرف نے پسٹل سے فائرنگ کی جو محمد زبیر کو سر و دیگر حصوں پر لگے،حسن نے فائرنگ کی جو گاڑی پر لگے، فائرنگ کے بعد ملزمان اپنے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے،
محمد زبیر کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے چیک کیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکا تھا، ملزمان نے سابقہ دشمنی قتل کی وجہ سے بھائی محمد زبیر کو ناحق قتل کیا،
کارروائی کی جائے، واقعہ کی اطلاع پر ہمک پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز منتقل کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔