کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر کریانہ سٹور کے مالک کو دس ہزار جبکہ فرنچائز یوٹیلٹی سٹور کے مالک کو تیس ہزار روپے جرمانے کی رسید تھما دی۔کریانہ سٹور اور فرنچائز یوٹیلٹی سٹور میں انڈوں کے سرکاری نرخ نامے بھی نہیں لگائے گئے تھے۔دریں اثناء اے سی نے دیہی مرکز مال چوآ خالصہ کا بھی دورہ کیا۔پٹواری موجود تھے تا ہم سائلین نہ ہونے کے برابر تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کلر بائی پاس پر ماڈل سبزی و فروٹ منڈی کی مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا۔
