375

رینٹ کی دس گاڑیاں فروخت کرنےپر2ملزمان گرفتار

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے چند یوم قبل کلر سیداں سے دس گاڑیوں کو رینٹ پر لے کر جعلی کاغذات کے ذریعے مختلف جگہوں پر فروخت کرنے کے الزام میں نامزد تین میں سے دو ملزمان عمران خان اور اوسامہ ساجد کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر دو مسروقہ کاریں برآمد کر لی گئیں جبکہ دیگر گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ لونی جندراں کے رہائشی محمد وسیم نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ میں کلر سیداں میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں۔ملزم محمد اعمر افضل، عمران خان اور اوسامہ ساجدمختلف اوقات سے ہم سے دس گاڑیاں رینٹ پر لے گئے جس کے بعد ملزمان نے گاڑیاں واپس کیں نہ ہی رینٹ ادا کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں