150

ریسکیو 1122 کلرسیداں کے زیر اہتمام ڈیفنس ڈے تقریب

اشفاق چوہدری/کلرسیداں کے سرکاری اداروں میں ریسکیو 1122 کا ادارہ کارکردگی کے لحاظ سے سر فہرست جا رہا ہے دھوپ ہو سخت سردی ہو رات ہو یا دن ہو ان کی ایمبولینسز ہر وقت دوڑتی دکھائی دیتی ہیں کہیں بھی کوئی حادثہ ہو باقی لوگ بعد میں اور ریسکیو 1122 کا با ہمت عملہ وہاں پر سب سے پہلے پہنچ جاتا ہے چوھدری حارث کی قیادت میں یہ ادارہ ایک مثالی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے ان کے تمام بہادر سپاہی اور بلخصوص ان کے ڈرائیورز پنی جانوں کو داؤ پر لگا کر دوسروں کی جانوں کو بچانے اور ان کو محفوظ بنانے میں مصروف عمل رہتے ہیں سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ تمام سٹاف دیانتدار اافراد پر مشتمل ہے بڑے سے بڑے کارنامے تو یہ انجام دے ہی رہے ہیں اگر کوئی چھوٹا سا جانور بھی کسی مشکل جگہ میں پھنس جائے تو اس کو بھی باحفاظت نکالنے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی گردانتے ہیں اور دوسروں کی جانیں بچا کر خوشی اور آخرت کیلئے اپنا زریعہ نجات محسوس کرتے ہیں مشکل سے مشکل کاموں کی انجام دہی کے بعد بھی پرسکون نظر آتے ہیں ان کے کام و کارکردگی کو جانچنے کیلئے ان کے دفتر جانے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ہے بس آپ کلرسیداں کی حدود میں کسی جگہ بھی تھوڑی دیر کیلئے کھڑے ہو جائیں ٹوٹل کچھ منٹوں بعد ان کی ایمبولینس سائرن بجاتی کہیں ایمرجنسی کے مقام پر جا تی ہوئی دکھائی دے گی ویسے تو ریسکیو 1122کا تمام سٹاف ہی نہایت محنتی ہے اور سبھی اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ ادا کر رہے ہین لیکن یہاں پر کچھ افسران و اہلکاران ایسے ہیں جو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ان کا ذکر رکنا بہت ضروری سمجھتا ہوں حارث فاروق جو انچارج ہیں بہت نفیس انسان ہیں اپنی اعلی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پوری ٹیم کو بہت اچھے طریقے سے متحرک رکھے ہوئے ہیں اور ان کی کاوشوں کی وجہ سے یہ ادارہ کلرسیداں میں ایک مثالی صورتحال کا حامل ہو گیا ہے ثاقب فراز جنجوعہ کمیونٹی انسٹرکٹر اور شفٹ انچارج کے طور اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں ان کے زیادہ تر کام فیلڈ میں نظرآتے ہیں وہ سرکاری سکولوں میں جا کر طلبہ و طالبات کو مختلف اقسام کی ٹریننگ فراہم کرتے ہیں جن کی تکمیل کے بعد بچے اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ کسی بھی حادثے کی صورت مین زیادہ نہیں تو کم از کم اپنے گھر والوں کی حفاظت کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں ان کے پڑھانے سمجھانے اور سکھانے کا طریقہ کار اتنا عمدہ ہوتا ہے کہ وہ بچوں اور بڑوں کے دلوں میں گھر کر جاتا ہے وہ بہت اچھے انسٹرکٹر ثابت ہو رہے ہیں نوازش علی شفٹ انچارج و ایڈمنسٹریٹر ہیں وہ ایڈمنسٹریشن شپ کے بہت ماہر ہیں ارسلان صدیق مینٹیننس انچارج اور فائیر فائیٹر ہیں ان کام کام بہت مشکل ہے جہان کہیں بھی آگ لگنے کا حادثہ پیش آ جائے تو وہ بہت دلیری کے ساتھ آگ سے لڑتے ہوئے اس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بابر ہاشمی جو ایک فوکل پرسن کی حثیت رکھتے ہیں ادارے میں ان کا اپنا ایک نام و مقام ہے ان تمام اہلکاروں کی محنتون کی وجہ سے اس ادارے کی کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے ٹریفک حادثات ہوں آگ کی ایمرجنسی ہوریسکیو آپریشن ہو یا اینیمل ریسکیو ہوان اہلکاروں کو ہر وقت ثابت قدم پایا گیا ہے کورونا کے خلاف جنگ میں بھی ان کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل رہا ہے شجر کاری مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اس دفعہ کلرسیداں میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی اسی دفتر سے ہوا ہے حارث فاروق اور ان کی پوری محنتی ٹیم نے اس ادارے کے وقار اور معیار کو بلند کیا ہے اور یہ ادارہ آئے روز بہتری کی جانب گامزنہے اور کلرسیداں میں قائمم سرکاری اداروں سے ہر لحاظ سے سبقت لے گیا ہے جس کی بڑی وجہ اس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کی خصوصی توجہ اور ان کی پالیسیاں ہیں جن کو فالو کرتے ہوئے کلرسیداں آفس کے افسران و اہلکاران بہترین طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اپنے ادارے اور اپنے افسران بالا کیلیئے عزت افزائی کا باعث بھی بنے ہوئے ہیں ریسکیو 1122کلرسیداں کی پوری ٹیم واقع ہی بہت بہادر با اخلاق فرض شناس اور دیانتدار ہے ان کے پاس جب بھی کسی کام کے سلسلہ میں جانے کی ضرورت پڑتی ہے تو سبھی اہلکار نہایت ہی خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں انہوں نے کلرسیداں کو محفوظ بنانے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے یکم مارچ کو سول ڈیفنس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد اس مثالی ادارے کے ہیروز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ان ہیروز کو سول سوسائٹی کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ و تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج حارث فاروق نے کہا کہ ہماری خدمات سب کیلیئے حاضر ہیں نوجوان آگے آئیں اور حادثات سے نمٹنے کیلئے ہم سے تربیت لیں اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا عملی کردار ادا کریں تقریب سے انسٹرکٹر ثاقب فراز جنجوعہ،سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد اکبر بٹ،و دیگر نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی کلرسیداں میڈم نبیلہ انعام مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی اس موقع پر تمام شرکاء کو کمیونٹی انسٹرکٹر ثاقب فراز جنجوعہ کی طرف سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ بھی دی گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں