ریسکیو 1122 مری کی مئی میں کارکردگی رپورٹ جاری 178

ریسکیو 1122 مری کی مئی میں کارکردگی رپورٹ جاری

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی مئی میں کارکردگی رپورٹ کے مطابق 1184 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیاانجینئر ذیشان حفیظ کنٹرول روم انچارچ نے انچارج ایمرجنسی آفیسر صبغت اللہ کو مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 4826کالز موصول ہوئیں جن میں سے1184یمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں (1184) متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا،متاثرین میں سے111 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، 1064افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،126 ٹریفک حادثات،821 میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے 39واقعات،18 لڑائی جھگڑے جبکہ191 دیگر ایمرجنسیز تھیں،152 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا،کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے انچارج ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کیے ہیں کہ موسم گرما میں کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں