راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ریسکیو 1122راولپنڈی کے اہلکاروں کو دوران ایمرجنسی ملنے والے تین لاکھ پچپن ہزار پانچ سو ساٹھ روپے (3,55,560) حقیقی مالک تک پہنچادیے۔ میڈیاکوارڈینیٹرریسکیو راولپنڈی محمد عثمان گجرکی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122راولپنڈی کو ایک میڈیکل ایمرجنسی کی کال موصو ل ہوئی کہ غوثیہ چوک ٹالی موری میں ایک شخص اچانک بے ہوش ہوگیا جس پر ایمرجنسی سروسز کو موقع پر بھجوایا گیاجب ریسکیو اہلکار موقعہ پر پہنچے توایک بیہوش شخص ملاجسے مرگی کادورہ پڑا تھا ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران ہسپتال منتقلی متاثرہ شخص محمد ناصر سے ریسکیو اہلکاروں کو 3,55,560روپے ملے جسے ریسکیو اہلکاروں نے اپنے پاس مخفوظ کر لیا اورمتاثرہ شخص کے لواحقین کو آگاء کر دیا۔جب متاثرہ شخص صحتیاب ہوا تو ریسکیو شفٹ انچارچ حسن تاج نے ضروری کاروائی کے بعد رقم حقیقی مالک تک پہنچا دی۔متاثرہ شخص محمد ناصر اور لواحقین نے ریسکیو اہلکاروں کے ایمانداری کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے،شکریہ ادا کیا اور ریسکیو سروس کو بہت ساری دعائیں دیں۔
256