راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں مزیداضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں ایک بار پھرظالمانہ اضافہ کردیا گیا،غریب عوام جھولیاں بھر بھرکے حکومت کے خلاف دہائیاں دے رہے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی نان کے نئے ریٹ جاری کر دیئے جنکے مطابق اب نان کی نئی قیمت 25 روپے، تل والا نان 30 روپے کا ہو گیا،پتیری روٹی 20 روپے کی جبکہ تنوری پراٹھہ 50 روپے کا ملے گا۔
138