178

رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ میں ایکسرے مشین خراب ہونے سے مریض پریشان

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ کی باوا آدم کے زمانے کی ایکسرے مشین زخمیوں کے لیے وبال جان بن گئی دوران حادثات ایم ایل آر کے لیے کرائے جانے والے ایکسرے رزلٹ نہ ہونے کی بنا پر تین تین مرتبہ رپیٹ کیے جاتے ہیں اور مریضوں کو دور افتادہ راولپنڈی بھیجا جاتا ہے جہاں سے لیٹ رزلٹ موصول ہوتا ہے حتیٰ کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں بھی ہائی وللٹیج لگے جنریٹر کا استعمال نہیں کیا جاتا جس سے مریضوں کو کافی دشواری کا سامنا ہوتا ہے آنیوالا دور نئی ٹیکنالوجی کا ہے مگر محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران RHCمندرہ میں ایکسرے مشین اور لیبارٹری کو جدید کرنے کے بجائے پرانی مشین اور بعض لیبارٹری ٹسٹوں کو باہر سے کروا کر سنٹر کو چلا رہے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں