راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی حکومت نے رواں برس کیلئے زکواۃ کا نصاب جاری کر دیا، سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3 ہزار روپے رکھنے والوں سے ہی زکواۃ منہا کی جائے گی ، اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکواۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے ، قومی بینک یکم رمضان المبارک 1444 ھ کو اپنے کھانہ داروں کے کھاتوں سے زکواۃ کی کٹوتی کریں گے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، دوسری طرف صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی شرح کا بھی اعلان کر دیا گیا، جامعہ نعیمیہ لاہور نے صدقہ فطر، فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کر دیا، گندم استعمال کر نیوالوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس ادا کرنا ہو گا جبکہ جو کے حساب سے یہ شرح 450روپے، کھجور کے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقی کے قیمت کے حساب سے 5 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے ، 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 13 ہزار 500 روپے ، کھجور کے مطابق 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار ، منتقی کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے فدیہ ادا کر نا ہو گا۔
119