تھانہ روات کی حدود بسالی موڑ میں12سالہ بچےرحمان اللہ کوفائرنگ کرکےقتل کردیاگیاتفصیلات کے مطابق بچے کےچچانے پولیس کو بتایا تقریباایک ماہ قبل میرے کزن کے بیٹے شوکت خان جو کہ اکیڈمی میں پڑھتا ہے کاایوب پارک میں وزٹ کے دوران شیریار کے ساتھ جھگڑا ہوا تھاجس کا بعد میں راضی نامہ ہو گیا تھا آج شوکت خان اکیڈمی پڑھنے گیا ہوا تھا جہاں پر شیریار نے پھر جھگڑا کیاجس پر شوکت خان گھر آگیا تقریبا دن گیارہ بجے شریار اور اس کا بڑا بھائی جو مسلح تھے ہمراہ دیگر افراد کے ہمارے گھر کے باہر آکر للکارنے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو گولیاں رحمان اللہ کو لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاتھانہ روات پولیس نے قتل کے کے جرم میں دو افراد کو گرفتار کرلیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے
147