99

روات کے علاقہ میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں

روات کے علاقے میں سرقہ بالجبر،نقب زنی سمیت موٹر سائیکل چوری کے واقعات، شہری قیمتی اثاثوں سے محروم۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔فیصل ذیشان نے روات پولیس کو بتایا کہ رات ساڑھے بجے چک بیلی روڈ سے گھر جاتے ہوئے پھمبلئ سٹاپ پاس پہنچا تو دو نامعلوم ہنڈا موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر دس ہزار روپے نقدی،موبائل،شناختی کارڈ سمیت محکمانہ کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ملزمان کی عمریں 28/30سال کے قریب تھی۔جو پنجابی، پوٹھوہاری زبان بول رہے تھے۔ادھر جٹھہ ہتھیال کے گاؤں ڈھوک بدہال کے رہائشی مظہر حسین کے گھر نامعلوم چور نقب لگا کر بیٹی کی شادی کے لیے رکھے گئے ساڑھے چھ لاکھ روپے نقدی،چھ لاکھ روپے کے چار تولے طلائی زیورات سمیت لائسنسی پسٹل بھی چوری کرکے لے گئے ہیں۔دریں اثناء فیز سات سے کاشف سلطان کا قیمتی موٹر سائیکل پلازہ کی پارکنگ سے چوری ہوگیا۔روات پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں