171

روات کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ،شہری قیمتی اثاثوں سےمحروم

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقے میں متعدد شہریوں کو گن پوائنٹ پر مؤٹر سائیکل،نقدی سے محروم کردیا گیا۔پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن کی حدود میں سرگرم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی لے اڑے۔ذرائع کے مطابق جاوا کے رہائشی محمد افضل کو03 ڈاکوؤں نے ڈھوک شیر زمان کے قریب اسلحہ کی نوک پر ہنڈا 125 مؤٹر سائیکل،نقدی موبائل فون سے محروم کردیا۔کلری قریب 02 مسلح ڈاکوؤں نے درزیوں کا کام کرنے والے غفران سجاد سمیت دوکان میں موجود دیگر افراد کو ہینڈز اپ کرواتے ہوئے 40 ہزار نقدی، موبائل فون چھیننا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔غفران سجاد کے مطابق ملزمان حلیے سے پٹھان 30/32 سال کی عمر کے لگ رہے تھے۔ڈھوک سیال کے علاقے میں 04 مسلح ڈاکوؤں نے محمد عادل کو اسلحہ کی نوک پر 49ہزار نقدی سے محروم کردیا۔ادھر بحریہ ٹاؤن سفاری ہومز کے رہائشی احسن جاوید کے گھر سے نامعلوم چور 25 تولے طلائی زیورات،06 لاکھ روپے کیش،04 لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفیکیٹ،پلاٹس کی فائلیں چرا کر چھت کے راستے فرار ہوگئے۔جبکہ علی بلاک میں رہائش پذیر اسد عمران کے گھر سے ڈیڑھ تولے طلائی زیورات،نووے ہزار روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں