تھانہ روات کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران 02ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جان بحق ہوگئے راولپنڈی کے تھانہ روات پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،’
فائرنگ کے دوران 02ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ‘
ہلاک ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے،ملزمان کے دیگر فرارساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرنے روات پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے