106

روات کی بڑھتی ہوئی آبادی

فہد رحمن راجہ
روات کو اسلام آباد کا گیٹ وے کہا جاتا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہر اور اسکے ساتھ گردنواح میں آبادی بہت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اس کی بنیادی وجہ علاقہ میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیاں ہیں کاروبار طبقہ نے بھی روات کی جاب رخ کرلیا ہے بازار میں دکان ملنا خوش قسمتی سمجھا جاتا ہے اگر موجودہ صورت حال میں روات بازار کی بات کی جائے تو کاروباری لوگ اسلام آباد کا علاقہ سمجھتے ہوئے اپنی من مانی کی قیمتیں لگاتے ہیں ہر چیز کا ریٹ پنڈی شہر میں موجود قیمتوں سے بھی ڈبل لگاتے ہیں سبزی اور فروٹ فروش اپنی من مانی کے ریٹ لگاتے ہیں حالانکہ حکومت کی طرف سے ریٹ لسٹ کو اوزں کرنے کا آڈر ہوتا ہے جو کہ کسی نے بھی آویزاں نہیں کی ہوتی بازار میں موجود غیر قانونی کھوکوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کیا ہوا ہے پانی کی فراہمی کا مناسب بندوبست نہ ہونے سے شہریوں کو پانی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے بازار سے چند کلومیٹر آگے ڈیری فارم کا کاروبار بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے جیسے حالات لگ رہے ہیں چند سالوں کی بات ہے یہ علاقہ مصروف ترین علاقہ بن جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں