روات ڈکیتی کی دو مختلف وارداتیں شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ‘تفصیلات کے مطابق راجہ وقاص کیانی گزشتہ رات تقریبا 1بجے کے قریب ددہوچھہ بوائز سکول کے پاس سے گزر رہے تھے کہ تین مسلح ڈاکووں نے روک لیا اورمہران گاڑی APJ 678 ‘نقدی رقم‘موبائل فون اور کچھ قیمتی کاغذات جو گاڑی میں موجود تھے لے کر فرار ہو گئے ۔تھانہ پولیس روات نے موقع پر پہنچ کرکاروای کا آغاز کر دیا ۔جبکہ دوسری واردات میں اسلام آباد منڈی موڑ سےمہران کار رنگ سفید ماڈل 1992چند نامعلوم افرادبکنگ پرلائے اور تھانہ روات کے ایریاچک بیلی روڈجٹھہ ہتھیال سے چھین کر فرارہوگے
