راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر04 مسلح ڈاکوؤں کی بڑی واردات، ڈاکو گیراج میں کھڑی بھی گاڑی لے اُڑے ، ذرائع کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ پولیس کالونی میں زوہیب جاوید کے گھر رات 2 بجے 4 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کرتے ہوئے تینوں مرد حضرات کو رسیوں سے باندھ کرساڑھے تین لاکھ روپے ،7موبائل ،گیراج میں کھڑی گاڑی اور ایک گاڑی کی بیٹری لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
317