روات چیمبر روڈ سٹیل مل میں رات گئے دھماکہ 4 افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق روات چیمبر روڈ پر واقع زیڈ اے کے سٹیل ملز میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آوازیں دور دور تک سنی گئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر ٹینڈرز کی 10 سے زائد گاڑیاں اور 4 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو باہر نکالا زخمیوں میں ثقلین ریاض، جنید اسلم، مرتضی اللہ دتہ اور ارشاد ولد غلام حسین شامل ہیں
292