راوات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی اہم کاروائی،222 ٹیرر گروپ کاسرغنہ گرفتار،ملزم سے 2700گرام چرس برآمد،الگ مقدمہ درج،ملزم وجاہت قبضہ مافیا,جواء،منشیات فروشی میں ملوث اور سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی تشہیر کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 222ٹیرر گروپ کے سرغنہ وجاہت کو گرفتارکرلیا، ملزم سے2700گرام چرس برآمد کرکے الگ مقدمہ درج کرلیا، ملزم قبل ازیں دہشت گردی، ڈکیتی، اقدام قتل،چوری اور دیگر متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے
260