روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات پولیس کی کاروائی، شیشہ نوش کرنے والے 07ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز اور متعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے والے07ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حسیب، اسامہ، ذوہیب، ہارون،بلال حسین،فراز احمد اور جہانگیر خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 06حقے،10ڈبی حقہ فلیورز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
141