روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی، شیشہ نوش کرتے10 منچلے گرفتار،شیشہ سنٹر مالک کچن کے راستے فرار۔موقع سے 08 حقے،شیشہ فلیور سمیت دیگر متعلقہ سامان برآمد،مقدمہ درج ذرائع کے مطابق روات پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن نے مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ولائیت کمپلیکس فیز سات میں واقع اولڈ ٹاؤن شیشہ سنٹر میں ریڈ کرتے ہوئے اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگائے شیشہ نوش کرتے 10 منچلوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان،حاشر، حدید،سلمان خان،حمزہ،ضمیر عباس، محمد مبشر،مراد علی شاہ،محمد بلال،سمیت میزبان سمیر گلفام کے ناموں سے ہوئی۔جبکہ شیشہ سنٹر کا مالک ملک عدنان موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچن کے راستے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے موقع سے ملزمان کے زیر استعمال 08 حقے،20ڈبیاں فلیور،کوئلہ،شیشہ پائپ سمیت ساؤنڈ سسٹم ایمپلی فائر وغیرہ کو قبضے میں لے کر نعمان، عدنان وغیرہ گیارہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
86