راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کی حدود میں پولیس مقابلہ میں مارے گئے دو ملزمان ٹک ٹاکر و معروف پراپرٹی ڈیلر ، پراپرٹی نامی گروپ کے سی ای او محمد اسماعیل کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں اشتہاری نکلے ۔ اس سے قبل 8 فروری کو 3 اغواء کار پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے تھے۔ دو ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اس طرح اسماعیل اغواء کیس میں کل مارے جانے والے ملزمان کی تعداد 5 ہو گئی ہے ۔ پیائو گینگ کا سرغنہ تھا جو اپنے ساتھی انمارواللہ کے ہمراہ مارا گیا ۔ دو دن گزرنے کے باوجود کوئی لاش تک نہ لینے آیا ۔ ملزمان ماضی میں ڈکیتیوں میں ملوث سب سے بڑے گینگ کے سربراہ بلال ثابت کے ساتھی تھے ۔ جسے 27 جون 2022 کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کیا گیا تھا ۔
181