روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا موٹروے پولیس تمام تر کاوشوں کے باوجود بے بس ہوکررہ گئی ہے اسلام آباد اور راولپنڈی سواں کی جانب کی سے آنیوالی ٹریفک ٹی چوک پر ملتی ہے لیکن یہاں سے جی ٹی روڈ کی صرف دو لین موجود ہونے سے اور گاڑیوں کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے مین سٹاپ روات کلرسیداں چوک تک چار کلومیٹر کا سفر طے کرنے میں ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے روات میں سٹاپ پر بنے سوزوکی او رٹیکسی کے غیر قانونی اسٹینڈز میں باہر سے آنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ آدہ میں داخل ہوکر سواریاں اتار اور بیٹھا نہیں سکتی جس کی وجہ سے مسافر گاڑیاں مین روڈ پر ہی رکتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا ہورہا ہے علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اسلام آباد انتظامیہ‘ آئی جی موٹروے اور چیئرمین نیشنل ہائی وے سے مطالبہ کیا ہے سٹاپ کو کلرچوک سے آگے عسکری انسٹیویٹ کے سامنے منتقل کیا جائے
131