روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی کاروائی، شیشہ نوش کرنے والے09ملزمان گرفتار،06شیشے، شیشہ فلورز اور متعلقہ سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ نوش کرنے والے09ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں چنگیز،علی حسنین،اظہر خادم،امیر حمزہ،طیب اکبر،علی کیانی،ظہور احمد،جواد اور ارسلان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے06شیشے، شیشہ فلورز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
170