248

روات میں پولیس مقابلہ تحریک طالبان کے دو دہشت مارے گئے

راولپنڈی کے مضافاتی علاقہ تھانہ روات کی حدود جاوا روڈ پر سی ٹی ڈی اور روات پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران دو دہشت ہلاک ہوگئے ہیں پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق مارے جانےوالے دہشت گرد وں کا تعلق تحریک طالبان سے تھازرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور روات پولیس نے کے روات علاقہ جاوا روڈ پر دہشت گردوں کی اطلاع پر اتوار کی الصبح چھ بجے چھاپہ مارا تو چار مسلح دہشت گردوں نےفائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں فورس کی جوابی کارروائی سے دہشت گردوں نے راہ فرار اختیارکرنے کی کوشش کی تاہم ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے مارے جانے والے دونوں دہشت گرد چند روز قبل راولپنڈی میں ڈولفن فورس کے ایک اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث تھے

جس سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھاجبکہ دو دہشت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے مارے جانیوالے دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں